گوشت کو فریزر میں تازہ اور لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

Published on July 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)عید قُربان پر کی جانی والی قُربانی کے گوشت پر ایک حصہ غریب اور مساکین کا ہوتا ہے، ایک حصہ رشتے داروں کا ہوتا ہے، اور ایک حصہ قُربانی کرنے والے کی اپنی ذات کے لیے ہوتا ہے ایسے موقع پر دوسروں کے حصے پر ڈاکہ ڈال کر اُسے ٹھنڈی مشینوں میں سٹور کر کے آدھے سال سے بھی زیادہ استعمال کرنا اچھی بات نہیں۔لوگ اس حرکت سے باز نہیں آتے اور گوشت کو فریزر میں غلط طریقے سے فریز کر دیتے ہیں اور جب مہینے دو مہینے کے بعد نکالتے ہیں تو وہ کھانے کے قابل نہیں ہوتا اور خراب ہوگیا ہوتا ہے، ایسے موقع پر عام طور پر لوگوں کو خیال آتا ہے کہ اس گوشت کو کسی غریب کو دے دیا جائے اور ایسی صُورت میں غریب بیچارہ باسی گوشت کھا کے بیمار ہو جاتا ہے اور دُعا دینے کی بجائے اُسے کے دل سے آہیں نکلتی ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گوشت کو فریزر میں 6 ماہ سے زیادہ سٹور کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے تاکہ آپ کا گوشت خراب نہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا دل عید کے بعد کسی موقع پر نرم ہو اور آپ اُس گوشت کو کسی غریب کو دینا چاہیں یا خود بھی کھانا چاہیں تو گوشت کا ذائقہ خراب نہ ہو اور کھانے والا بیمار نہ ہو۔سب سے پہلے گوشت میں سے ہڈیاں نکال دیں کیونکہ کے گوشت کے اندر موجود ہڈیاں آپ کے فریزیر کی جگہ گھیر لیتی ہیں اور زیادہ گوشت سٹور کرنے کے لیے جگہ کم پڑ جاتی ہے، ہڈیوں کو نکال کر آپ ان ہڈیوں کی یخنی نکال سکتے ہیں اور یہ یخنی بھی فریج وغیرہ میں لمبے عرصے تک محفوظ کی جاسکتی ہے۔(اللہ معاف کرے)گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے گوشت کو کسی صاف اور خُشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں اورپر کسی پلاسٹک کور سے اچھی طرح ریپ کریں اور اگر آپ اسے زیادہ لمبے عرصے کے لیے سٹور کرنا چاہتے ہیں تو ریپ کے اندر گوشت کے اوپر 4٭6 انچ کا فریزر پیپر(فریزر پیپر ویکس پیپر جیسا ہوتا ہےجس کی ایک سائیڈ پر ویکس یا پلاسٹک لگی ہوتی ہے اور آجل بڑے سٹوروں پر آرام سے مل جاتا ہے) لگا کر پھر اُس پر پلاسٹک کور کریں، فریزر پیپر گوشت میں سے نکلنے والے پانی کو جذب کر لیتا ہے جس سے اس کی پیکینگ لیک نہیں ہوتی، اگر گوشت میں نوکیلی ہڈی ہے تو اُس پر پیپر ٹاول رکھ کر ریپ کریں تاکہ یہ ہڈی پلاسٹک کور کو پھاڑ نہ دے وگرنہ گوشت کا ذائقہ کور پھٹنے اور لمبے عرصے فریزرمیں رہنے سے خراب ہو جائے گا۔اگر آپ کو فریزر پیپر نہیں ملتا تو پلاسٹک ک¶ر بھی کافی ہے مگر کوشیش کریں کے پلاسٹک کور ایسے کریں جس سے وہ پھٹے نہ، ایسا کرتے ہُوئے اگر آپ کسی بھی قسم کی بد سکونی محسوس کریں تو بُرا ماننے کی بجائے اسے اللہ کا انعام سمجھیں اور بد سکونی دُور کرنے کے لیے گوشت کو غریبوں میں تقسیم کر دیں آپ کو دلی سُکون حاصل ہوگا۔گوشت کو پلاسٹک کور میں ریپ کرنے کے بعد اس کسی ائیر ٹائٹ پلاسٹک بیگ میں رکھ کر ایسے بند کر دیں کے بیگ کے اندر کوئی ہوا داخل نہ ہو اور بیگ کے اُوپر مارکر سے تاریخ درج کر دیں تاکہ آپ کو یاد رہے کہ آپ نے گوشت کب فریز کیا تھا۔ اب اس بیگ کو فریزر میں رکھنے سے پہلے باآواز بُلند اللہ کا ذکر کریں شائد ایسا کرنے سے آپ کا دل نرم پڑ جائے اور آپ گوشت تقسیم کر دیں، مگر پھر بھی اگر آپ ایسی کوئی چیز محسوس نہ کریں تو گوشت کو فریزر میں رکھ کر اُسکا دروازہ بند کر دیں آپکا گوشت 6 ماہ کے لیے محضوظ ھو جائے گا۔جو گوشت زیادہ لمبے عرصے کے لیے محفوظ نہ کرنا ہو اُس کو بھی پلاسٹک ریپ کے ساتھ کور کریں اور اُس پر ایلومینیم فوائل کا کور بھی کر دیں۔ ایلومینیم فوائل سے گوشت کور کرکے فریزر میں رکھنے سے گوشت کا ذائقہ خراب نہیں ہوتا اور جب آپ گوشت کو ڈی فراسٹ کر کے پکاتے ہیں تو وہ بلکل تازے گوشت جیسا ذائقہ دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme