تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا۔اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے جب کہ وزارت صحت کے حکام کورونا سے متعلق بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021 میں امتحانات کا انعقاد ایجنڈے میں شامل ہے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes