وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ فورم میں شرکت کے لیے آج ماسکو روانہ ہو نگے

Published on September 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج بدھ کو شنگھا ئی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے فورم میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہو رہے ہیں، اس موقع پر وزیر خارجہ کی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیا ن کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج نو ستمبربروز بد ھ شنگھا ئی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے فورم میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دورے کی دعوت دی۔شنگھائی تعاون تنظیم میں سرابراہان مملکت کے فورم کے بعد سی ایف ایم وزرائے خارجہ کا فورم سب سے بڑا فورم تصور کیا جاتا ہے۔سی ایف ایم کے فورم پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سی ایف ایم میں سربراہان مملکت کے اجلاس کے حوالے سے بیس دستاویزات زیرِ غور آئیں گی۔ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ، وزیر خارجہ کی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔شنگھا ئی تعاون تنظیم کے اہم مقاصد میں باہمی اعتماد اور پڑوسیوں کے درمیان بہتر تعلقات، علاقائی امن و استحکام باا ثر تعاون کے حوالے سے فریم ورک کا قیام، ثقافت، تجارت معیشت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں روس بھارت کازکستان کرغستان تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔پاکستان دوہزار سترہ سے شنگھا تعاون تنظیم کا مستقل رکن ہے۔دوہزار پانچ سے دوہزاد سترہ تک پاکستان نے آبزرور کی حیثیت سے شامل رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme