سمندری سرحد مسافروں کے لئے کھل گئی،وفاقی کابینہ نے اجازت دے دی

Published on September 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments


کراچی (یواین پی)وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سمندری سرحد مسافروں کے لئے کھل گئی، وفاقی کابینہ نے دنیا بھر کے لئے مسافر بحری جہاز چلانے کی منظوری دے دیتفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں علی زیدی نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تقلید کرتے ہوئے وزارت بحری امور کو دنیا کی تمام ممکنہ منازل کے لیے فیری/مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے، سمندری سفر کے لیے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں، بحری معیشت کی بہتری کے لئے وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کابینہ نے زائرین کی سہولت کے لیے فیری سروس کے آغاز کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر متعلقہ پورٹ اتھارٹیز کی جانب سے مسافرین کی سہولت کے لیے امیگریشن، کسٹم سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes