کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق، 307 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلی سندھ

Published on September 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

کراچی(یواین پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 2455 ہوگئی ہے۔جمعرات کے روز اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13787 نئے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 307 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک کورونا وائرس کے 133125 مریض سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 4 مریضوں کی جاں بحق ہونے کے بعد تعداد 2455 ہوگئی ہے جوکہ شرح اموات 1.8 فیصد ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 178 دیگر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 127991 ہوگئی ہے جو 96 فیصد صحتیابی کی شرح بنتی ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1378 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 307 نئے کیسز سامنے آئے جو 2 فیصد شرح ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک صوبے بھر میں 1186005 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں 133125 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو مجموعی طور پر 11 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 2679 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2400 گھروں میں ،4 آئسولیشن سینٹرز میں اور 275 مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 173 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 23 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes