اوکاڑہ، 36 سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جانبحق

Published on September 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )رینالہ خورد اختر آباد روڈ شفیق پٹرول پمپ کے سامنے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا۔ نوجوان ٹرین سے ٹکرانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ریاض حسین ولد محمد عاشق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ محلہ فاروق آباد باغبانپورہ ضلع لاہور کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题