خبروں کی اشاعت پرکالم نگار شیخ توصیف حسین کو چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ کی دھمکی

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

جھنگ ( کرائم رپورٹر) آ ئینہ اُن کو دکھا یا تو بُرا مان گئے چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ خالق داد نے خبروں کی اشاعت پر معروف کالم نگار شیخ توصیف حسین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کا انتقام تمھارے عزیز و اقارب سے لوں گا ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ دنوں جھنگ کے معروف کالم نگار شیخ توصیف حسین نے میو نسپل کارپوریشن جھنگ جو کہ نجانے کس مصلحت کے تحت بجلی و پٹرول کی مد میں کروڑوں روپے کی مقروض ریٹائرڈ ملازمین کئی ماہ سے پنشن کے نہ ملنے کے سبب بے بسی و لا چارگی کی تصویر عملہ صفائی کی معاونت کرنے والی مشینری بر وقت مرمت کے نہ ہو نے کے سبب کباڑ خانے کی زینت ڈیلی ویجز پر کام کر نے والا عملہ صفائی دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے سبب پریشانی سے دو چار سیوریج کا نظام تباہ و بر باد جبکہ غلاظت کے انبار شہریوں کا مقدر نا جائز تجازوات کی آ ڑ میں غریب چھابڑی والوں پر ظلم و ستم جبکہ بااثر افراد کی غیر قانونی بلڈنگیں اورضلع کچہری کے گردونواح میں غیر قانو نی سائیکل سٹینڈ جوں کے توں جنرل بس سٹینڈ پر لاکھوں روپے سے تعمیر کی گئی لیٹرین کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پانی وغیرہ سے محروم ماتحت عملہ اور عوام کے ساتھ ہتک آ میز رویہ جس کے نتیجہ میں متعدد ماتحت عملہ اپنے تبادلے کروا کر رفو چکر فنڈز کے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر تمام تر ترقیاتی کام بند جبکہ دوسری جا نب تباہ حال مذکورہ کارپو ریشن کا چیف آ فیسر خالق داد قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ایک بجے سے قبل اپنے دفتر ہذا میں آ نا گناہ کبیرہ جبکہ اپنے دفتر میں اپنی خدمت کیلئے متعدد اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر تعنیات جن کی ماہانہ تنخواہ لاکھوں روپے ہے جبکہ مذکورہ آ فیسر پٹرول وغیرہ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کرنے میں مصروف عمل ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ آ فیسر نے نجانے کس مصلحت کے تحت اپنے ماتحت عملہ کو اپنے دفتر میں مو بائل فون بند رکھنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جو کہ عوام کیلئے بھی لا گو ہے کے متعلق جھنگ کے معروف کالم نگار نے مختلف اخبارات میں خبریں و کالم کی اشاعت کی جس پر مذکورہ آ فیسر آپے سے باہر ہو کر مذکورہ کالم نگار کو دھمکی دیتے ہوئے کہنے لگا کہ میں اس کا انتقام تمھارے عزیز و اقارب جو کہ مذکورہ کارپوریشن کے ملازمین ہیں سے لوں گا مذکورہ آ فیسر کے اس گھنائو نے اقدام کے خلاف جھنگ کے صحافیوں نے ارباب و بااختیار سے از خود نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy