ولی مرشد بلاامتیازمذاہب ومسالک سالکین کواللہ تعالیٰ کی انواروتجلیات کا کامشاہدہ کرواکرراہ حق دکھاتاہے لاثانی سرکار

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

lasani
فیصل آباد (یواین پی)ولی مرشد بلاامتیازمذاہب ومسالک سالکین کواللہ تعالیٰ کی انواروتجلیات اورندائے غیبی کامشاہدہ کرواکرراہ حق دکھاتاہے،ان کے گناہ معاف کرواکرانہیں اللہ تعالیٰ کاولی بناکرصراط مستقیم پر گامزن کرتاہے۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست میں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایساشخص مرشد ،رہبر،یاپیر نہیں ہوسکتاجوگناہگارسے گناہگارشخص کی اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقد س سے اس کے گناہوں کی معافی نہ کروائے،اسے اللہ تعالیٰ کاایسادوست نہ بنادے جومعاشرے کادینی ودنیاوی طورپربہترین فردہو،اسے بارگاہ رسالت مآبﷺ سے منظورنہ کروائے،انبیاء کرامؑ ،صحابہ کرامؓاوربزرگان دین کی زیارتیں نہ کروائے اورمشاہدے کے ذریعے اسے عین الیقین نہ کروائے۔کامل مرشد مریدین اورسالکین کی وقت نزع،عالم برزخ(قبرسے لیکر قیامت تک)اوربروزمحشر ان کی دستگیری اوررہنمائی فرماتاہے۔اس موقع پر پیر صوفی برکت علی لدھیانوی ؒ کے مریدصوفی ذوالفقار علی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 25سالوں سے کامل مرشد کی تلاش میں تھا ،دوران سفر حضور سیدنا داتاگنج بخش علی ہجویری ؒ نے اپنی زیارت پاک سے نوازااورفرمایا کہ روحانی فیوض وبرکات کیلئے دورحاضرکے داتاصدیقی لاثانی سرکارکی بارگاہ اقدس میں حاضرہوکرفیض یاب ہوں۔سیدناداتاگنج بخشؒ کے حکم مبارک پر صدیقی لاثانی سرکارکے آستانہ عالیہ پر حاضرہواہوں اوریہاں محفل پاک میں روحانی منظردیکھ کردل کواتنا روحانی سکون ملاکہ 25سالہ دل کی تمنا پوری ہوگئی اورآپ کے دست حق پر بیعت صحبت کی سعادت حاصل کی ہے۔اس موقع پر ضلع ننکانہ صاحب سے آئی ہوئی سکھ فیملی کے سربراہ سردارچرن سنگھ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکے فیوض وبرکات بارے سناتوبڑا متاثرہوااور آستانہ عالیہ پرحاضری کی سعادت ملی ، آپ سرکارنے مجھ پر خصوصی شفقت فرمائی ،میری بیٹیاں تھیں ،بیٹا نہیں تھا،آپ نے دعافرمائی اوراللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازدیا۔آستانہ عالیہ لاثانیہ پرشکرانے کے طور پر مزید کچھ حاضریاں دیں تواسلام ،تصوف اورصوفیاء کی تعلیمات سے روشناس ہوا،بالآخریہ ماننے پر مجبورہوگیا کہ مذاہب عالم میں سب سے زیادہ سچا مذہب اسلام ہی ہے ،جس میں صوفیاء کرام سالکین کو اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں پہنچاتے بھی ہیں اورملاتے بھی ہیں۔آج میں اپنی پوری فیملی کیساتھ صدیقی لاثانی سرکارکے روحانی فیوض وبرکات سے متاثرہوکردین اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کرتاہوں اوربرملایہ اعلان بھی کرتاہوں کہ موجود وقت میں صدیقی لاثانی سرکارگرووں کے گرواعظم ہیں جنہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں نہ صرف اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ سے مجھے بیٹے کی نعمت سے بھی نوازبلکہ مذاہب عالم میں سب سے سچے مذہب دین اسلام کی دولت سے بھی مالامال کردیا۔میں اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں اوردعاگوہوں کہ مالک ومولاہمیں اس پاک نسبت پر دائمی استقامت عطا فرمائے۔آمین ۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت بیرون ممالک سے روحانیت کو تسلیم نہ کرنیوالے لاکھوں لوگ صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر بیعت ہوکر روحانی فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog