ہرشل گبز کراچی کنگزکے نئے ہیڈ کوچ مقرر

Published on January 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

کراچی (یواین پی ) جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہرشل گبز کو پی ایس ایل 6 کے لئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ تقرری پی ایس ایل 5 پلے آف سے قبل سابق ہیڈ کوچ اور آسٹریلین لیجنڈ ڈین جونز کے انتقال کے بعد ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے پلے آف مرحلے میں عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔46 سالہ ہرشل گبز نے جنوبی افریقہ کے لئے 23 ٹی ٹونٹی ، 248 ون ڈے اور 90 ٹیسٹ کھیلے ہیں، انہوں نے 1996ء سے 2010ء کے دوران 400 ٹی ٹونٹی ، 8094 ون ڈے اور 6167 ٹیسٹ رنز بنائے،وہ عالمی کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا پہلے بلے باز ہیں،ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006ء کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز سکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی، گبز نے کپتان گریم سمتھ کےساتھ 187 رنز کی شراکت بھی بنائی تھی، اس مقابلے میں پروٹیز نے 438 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقہ کیلئے بلےبازی، فیلڈنگ میں کئی بہترین پرفارمنس دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题