نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ساتھ بڑے اضافے کی منظوری دے دی

Published on September 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ساتھ بڑے اضافے کی منظوری دے دی، صارفین کیلئے بجلی مزید 1 روپیہ 62 پیسے مہنگی کر دی گئی، قیمتوں میں اضافہ 20-2019میں ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر162ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتیں طے کرنے والے ادارے نیپرا نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر 162 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 62 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ 2019 اور 20 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اس اضافے کے بعد 19-2018کی ایڈجسٹمنٹ ختم ہوجائے گی، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد فیصلہ کا اطلاق ہوگا۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وفاقی کابینہ نے بھی کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 89 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ اعلان یا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题