کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کی کامیابی کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on October 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments


اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین کی کامیابی کے لئے بلدیاتی ادارے ،محکمہ ایجوکیشن ،محکمہ ہیلتھ ،،محکمہ فاریسٹ و دیگر تمام متعلقہ ادارے جامع پلان ترتیب دیں ،ضلع اوکاڑہ کلین اینڈ گرین مہم فیز ون میں پورے پنجاب میں نمایاں رہا ہے ِ،کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کی کامیابی کے لئے شہریوں کا تعاون بھی ازحد ضروری ہے ، سرکاری افسران و اہلکاران کلین اینڈ گرین مہم کو کومیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،ہمیں ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کی کامیابی کے لئے بھی اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کلین اینڈ گرین فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عزوبہ عظیم ،پی ٹی آئی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،سماجی کارکن ،قمر عباس مغل ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوہر مشتاق ،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار جنجوعہ ،این جی اوز کے نمائندوں ،معاشرہ کے صاحبرائے لوگوں ،تمام محکموں کے ضلعی سر براہان ،صحافیوں نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین کی کامیابی کے لئے بلدیاتی ادارے ،محکمہ ایجوکیشن ،محکمہ ہیلتھ ،،محکمہ فاریسٹ و دیگر تمام متعلقہ ادارے جامع پلان ترتیب دیں ۔انہوں نے کہا کہ فیز ون کے دوران ضلع بھر میں جن گرین بیلٹس ،پارکوں ،شاہراہوں کی تزین و آرائش کے لئے بھی ان پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے میونسپل کار پور یشن کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں جاری صفائی ستھرائی مہم کو مزید تیز کیا جائے میونسپل کارپوریشن کے اہلکار فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں ڈومیسٹک سائٹس کے علاوہ کسی اور جگہ کوڑا کرکٹ اکھٹا نہ ہونے دیا جائے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی ،چوہدری سلیم صادق ،عزوبہ عظیم ،قمر عباس مغل نے ڈپٹی کمشنر کے لان میں ” فائیکس” کے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کا افتتاح کیا اس موقع پر کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹوکی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کے سلسلہ میں آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes