نگران وزیراعظم کا 12 ربیع الاول پر قوم کے نام پیغام

Published on September 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر صدر اور نگران وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام دیا ہے۔عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپ ﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes