گوجرانوالا : اجتماعی شادیوں کی تقریب ، 92 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 855)      No Comments

11
گوجرانوالا(یو این پی)گوجرانوالہ میں غریب اور مستحق گھرانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے اجتماعی شادیوں کی تقریب  کا اہتمام کیا گیا جس میں بانوے جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق کا مو نکی میں مقا می تنظیموں اور مخیر حضرات کی جا نب سے غریب اور مستحق گھرانوں کی بیٹیوں کی اجتما عی  شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 184مستحق دلہا اور دلہنوں کی شادی کی تقریب مقا می میرج ہال میں ہو ئی جس میں دلہا دلہنوں اور ان کے عزیز واقارب نے شر کت کی۔ منتظمین کی جانب سے ہر جوڑے کو اڑھائی لاکھ روپے ما لیت کا روزمرہ استعمال کا سامان جہیز میں دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes