حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا سالانہ عرس، لاہور میں آج مقامی تعطیل ہوگی

Published on October 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

لاہور(یواین پی) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر بروز جمعرات مورخہ 8 اکتوبر کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔عام تعطیل کی وجہ سے شہر بھر میں واقع مقامی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ پنجاب سمیت اس سے ملحقہ سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔دوسری جانب حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔تاہم بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے مذکورہ فیصلے کی حتمی منظوری لینے کے لئے سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن علی آغا کو ارسال کردی ہے جس کی منظوری کے ساتھ ہی دفعہ 144 کے نفاذ اور ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes