ٹرالر کی کھڑے ٹرک کو ٹکر، ایک شخص جانبحق دوسرا شدید زخمی، ہسپتال منتقل

Published on October 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) اختر آباد فلائی اوور کے پاس ٹرالر کی سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ لوگوں کے مطابق ٹرک ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے کھڑا تھا اور ٹرک کا عملہ ٹائر تبدیل کرنے میں مصروف تھا۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس،فائر وہیکل اور اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت مظہر حسین ولد نامعلوم (42سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ضلع خوشاب کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy