سعودی عرب کا آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ

Published on October 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ٓریاض(یواین پی) سعودی حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آن لائن تعلیم کا سلسہ جاری رہے گا۔اس حوالے سے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلا تعلیمی سمسٹر آخر تک آن لائن ہوگا اور اس فیصلے کا شاہی فرمان بھی جاری ہوگیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کی شروعات آن لائن کی گئی تھی، پرائمری، مڈل و ثانوی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم آن لائن ہورہی ہے۔ٹیکنالوجی ٹریننگ کے انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں بھی یہی سلسلہ چل رہا ہے البتہ پریکٹیکل کے لیے طلبہ و طالبات کو کالجوں، انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں حاضری دینا پڑتی ہے۔ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بتایا کہ سعودی قیادت طلبہ و طالبات کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پرعزم ہے اسی لیے ہر مرحلے کی تعلیم آن لائن کی جارہی ہے۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر ایوان شاہی نے حکم دیا ہے کہ پہلے تعلیمی سمسٹر کا باقی ماندہ حصہ بھی آن لائن رکھا جائے۔وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آن لائن تعلیم کے دوران طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے والی سکیمیں تیار کی گئی ہیں، آن لائن تعلیم کے نتائج جاننے کے لیے بعض مضامین میں طلبہ کا امتحان لیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تمام سماجی ادارے آن لائن تعلیم کے سلسلے میں وزارت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں, اس حقیقت کو مدنظر رکھیں کہ مستقبل کا سٹراٹیجک راستہ آن لائن تعلیم ہی کا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog