یہاں کے عوام اور پولیس فورس کی یادیں زندگی کا حصہ بن چکی ہیں عمر سعید ملک

Published on October 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ضلع میں تعیناتی کارکردگی اور اعتما د کا مظہر ہے تمام اسٹیک ہولڈر ز سے قریبی رابطہ اور پوری ٹیم کی فعالیت سے ہر ٹارگٹ کو آسانی سے حاصل کرلیا یہاں کے عوام اور پولیس فورس کی یادیں زندگی کا حصہ بن چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اعزاز میں منعقد ایک پر وقار اور سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او آفس میں ضلعی امن کمیٹی، وکلا ئ ، صحافیوں، تاجروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے لیڈران نے الوداعی ملاقاتیں کیں تقریب اور ملاقاتوں کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ میں نے ضلع اوکاڑہ میں تعیناتی کے دوران کسی بھی ایس ایچ او کی سفارشی بنیادوں پر تقرری نہیں کی بلکہ میرٹ کو ترجیح دی سنگین نوعیت کے مقدمات کو ٹریس آو¿ٹ کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی بلاجواز تاخیر نہیں کی گئی یہ باتیں ہی ایسی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ نے مجھ جیسے پر اعتما د کیا جو کہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور ساتھ ہی ایک نیا امتحان بھی ہے میں اپنے تمام دوستوں اور خیر خواہوں سے دعا کی درخواست کر تا ہوں ڈی پی او نے کہا ہے پولیس فورس پر میں نے بھر پور اعتاد کیا معمولی نوعیت کی غلطی، کوتاہی اور غفلت پر سزائیں نہیں دیں انہوں نے کہا کہ شہدا ءاور ریٹائرڈ ملازمین کو اپنے خاندان کا حصہ جان کر خدمت کو شعار بنایا جس سے ضلع بھرمیں پولیس ٹیم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے جہاں خوبصورت یاد شہد اءکو تعمیر کیا وہاں عام شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی ایک بلڈنگ کو تعمیر کیا پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی میر ی ترجیح رہی ہے سیف سٹی لاہور کی طرز پر پولیس آئی ہال سمیت دیگر جد ید آلات پولیس فورس کا حصہ بنائے گئے ضلع اوکاڑہ میں میر ی کامیابی کا اہم ترین عنصر ٹیم ورک اور پولیس افسران اور ملازمین پر اعتما د ہے جس کا کریڈٹ میں تمام افسران اور ملازمین کودیتاہوں منشیات اور ڈکیتی کے خلاف مہم کے دوران پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے لئے میں پولیس افسران کا معترف ہوں میں تمام پولیس افسران اور ملازمین کو شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جو میر ے قدم بہ قدم ساتھ رہے جس سے معاشرہ، عوام اور عام شہریوں کی بھلائی، امن و امان برقرار رکھنے میں بھر پو رمد دملی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes