پاکستانی قوم ایک ایماندار اور غیرت مند اور محب وطن عمران خان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ ابرار الحق

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

عمران خان پاکستان کا ہمدرد اور کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا لیڈر ہے۔میڈیا سے گفتگو
نارووال(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی، سربراہ ہلال احمر پاکستان اور صغری شفیع میموریل ٹرسٹ کے روح رواں ابرار الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں قوم کو پہلا عمران خان کی شکل میں لیڈر ملا ہے جو پوری امت مسلمہ کا درد رکھتا ہے پاکستان کا دل و جان سے ہمدرد ہے کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے اس نے اقوام متحدہ میں ببانگ دہل پیارے نبی حضرت محمد کی حرمت پر اعلان کیا کہ اظہار رائے کی آزادی کا بہانہ بنا کر کفار ہمارے نبی کی شان میں گستاخی سے باز آ جائیں جس کے نتیجہ میں آج دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی بات کی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم ترجمہ کے ساتھ لازمی قرار دیدی ہے رحمت العالمین اتھارٹی قائم کر کے ملک بھر سیرت النبی پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار باضابطہ کام ہو رہا ہے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنا عمران خان کا ہی کام ہے یہ سب کچھ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان میں موجود ان کے مہروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes