شاہ محمود قریشی نے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

بغداد(یواین پی) 39سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا عراق کا پہلا دورہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عراق میں‌ موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار، عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے اور زائرین کے لیے میڈیکل سینٹر اور پاکستان ہاؤس کے قیام کا خواہش مند ہے۔عراق کے سرکاری دورے پر گئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’عراقی وزیرخارجہ سےملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مستقبل میں ساتھ چلنے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا‘۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنےچلےہیں کیونکہ 39سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ میری عراقی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کی صورت حال اور خطےکی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی‘۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’عراق تیل کےذخائرسےمالامال ملک ہے،ہم عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی حکام سے شعبۂ صحت (ہیلتھ سیکٹر) میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes