ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ڈی پی او فیصل شہزاد

Published on October 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

تھانوں میں آنے والے ہر سائل سے پولیس افسران اور جوان خوش اسلوبی سے پیش آئیں
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ مظلوم کو بر وقت انصاف کی فراہمی اور تفتیش میں میرٹ اور ضلع بھر سے کرائم جرائم کا خاتمہ میرے بنیادی اصولوں میںشامل ہے ۔پولیس نظام میں جدت اور بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل برﺅے کا لائے جائیں گئے، محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں اپنی تعیناتی کے بعد ضلع بھر کے پولیس افسران سے تعارفی سیشن میں پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز ڈی ایس پی ٹریفک اور تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجودتھے ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے ہر سائل سے پولیس افسران اور جوان خوش اسلوبی سے پیش آئیں تھانوں میں ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ فیصل شہزاد نے کہا کہ پولیس افسران زیر التوا مقدمات کو یکسو کرنے کے ساتھ اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں کسی قسم کا دباﺅ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题