پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز نے ایک جدید ایپلیکیشن ’’ایزی اردو‘‘کے نام سے لانچ کر دی

Published on February 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments
قرآن مجیدکو’’ اردو ترجمہ و تفسیر‘‘ کے ساتھ’’ ایپل آئی فون‘‘ میں 2010میں پیش کر چکا ہے طلال فرحت

کراچی (یواین پی)پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز نے ایک جدید ایپلیکیشن ’’ایزی اردو‘‘کے نام سے لانچ کی ہے۔ اس ایپ کو پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن فار آئی ٹی کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ایوارڈملا ہے جوکہ کسی پہلی اردو ایپلیکیشن کو دیا گیا ہے ’’ایزی اردو‘‘ کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ اردو کو رومن انگریزی حروف تہجی اردو میں ٹائپ کریں تو ’’ایزی اردو‘‘ ایپ ان کو اردو الفاظ میں تبدیل کر دے گی، موبائل فون میں ایس ایم ایس، واٹس ایپ، فیس بک اور سوشل میڈیا میں اسکے ذریعے اردو لکھنا اب تو نہایت ہی آسان ہو گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ادارے کے سی ای اوعارف حسام اور میڈیا کنسلٹنٹ طلال فرحت نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیاانہوں نے مزید بتایا کہاس کی نمایاں خصوصیات میں بولی ہوئی اردو کو لکھے ہوئے اردو الفاظ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے چاہے وہ الفاظ آپ اردو میں بولیں یا انگریزی میں،آپ کو بولے ہوئے الفاظ کو ’’ایزی اردو‘‘ ایپ خودبخود تبدیل کر دے گی۔اب تک دنیا بھر سے 5 ملین سے زائد افراد نے ’’ایزی اردو‘‘ ایپ ڈاؤن لو ڈکی ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سوفٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے ذریعے گزشتہ 30 سالوں سے پاکستان میں اردو زبان کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کا آغاز 1989 میں اردو پبلشنگ سوفٹ ویئر نستعلیق نظامی سے ہو۔پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز نے سٹیزنز پولیس لیاژان کمیٹی کے لیے ملزموں کی شناخت میں سہولت کے لیے’’گرافک اسکیچنگ‘‘ سوفٹ ویئر 1995 میں تخلیق کیا۔پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز نے ڈیٹابیس اور اسپریڈ شیٹ کو اردو زبان میں ’’ایپل‘‘ اور ’’مائیکروسوفٹ‘‘ میں متعارف کرایا۔پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز وہ پہلا ادارہ ہے کہ جس نے’’ خطِ نستعلیق‘‘ کو پہلی بار 1998ء میں انٹرنیٹ پر دنیا میں متعارف کرایا۔پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کے کلیدی کاموں میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے لیے اردو میں ڈیٹا بیس سوفٹ ویئر بھی شامل ہے جس کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کا اردو زبان میں اجراء ممکن ہوا، جو کہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کویہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں پہلی بار ’’قرآن مجید‘‘ کو’’ اردو ترجمہ و تفسیر‘‘ کے ساتھ’’ ایپل آئی فون‘‘ میں 2010میں پیش کر چکا ہے۔ یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے انشا اللہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کا عہد کر چکے ہیں اور حاصل بھی کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog