نواز شریف کو نریندر مودی کا ٹیلی فون، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار

Published on June 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

2
نئی دہلی / اسلام آباد(یواین پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچ منٹ تک گفت گو ہوئی، جس میں پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔نریندر مودی نے وزیر اعظم کو رمضان کے مبارک مہینے کی آمد پر مبارکباد دی اور بتایا کہ اس موقع پر ہندوستانی حکومت خیر سگالی کے طور پر گرفتار شدہ پاکستانی مچھیروں کو رہا کر رہی ہے تاکہ وہ بابرکت مہنیہ اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکیں۔ اس موقع پر نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اس دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو اپنے اختلافات اور جنگ کی باتوں کو بھلا کر امن اور آشتی کی طرف جانا چاہیئے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام اپنے لیڈروں کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے کا ہمسایہ ہونے کے ناطے مل جل کر امن سے رہنا چاہئے اور اپنے باہمی اختلافات کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوموں کے حکمران گھر کے سربراہ کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے خاندانوں کو لڑائی جھگڑے سے بچا کر امن کی طرف لے جاتے ہیں اور ہر آفت سے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں کنبے کی فلاح ہر حال میں مقدم ہوتی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی ٹیلی فون کیا اور رمضان کی مبارک باد پیش کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes