سہولت بازاروں میں بہترین اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائیں صبا اصغر علی

Published on November 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

قائمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا سہولت بازاروں کا دورہ ،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں
اوکاڑا (یواین پی)قائمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا سہولت بازاروں کا دورہ ،آٹے چینی کے سٹالوں پر آٹے کے موسچر اور چینی کے پیکٹوں کو وزن چیک کیا خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین سے سہولت بازاروں میں اشیاءپھل اور سبزیوں کی کوالٹی سے متعلق بھی دریافت کیاانہوں نے مارکیٹ کمیٹی ،محکمہ ریو نیو ،محکمہ زراعت اور محکمہ خوراک کے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ سہولت بازاروں میں بہترین اشیاءکی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں سہولت بازاروں میں آنے والے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت عام صارفین سے مشکلات سے آگاہ ہے لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے سہولت بازار لگائے گئے ہیں جہاں پر کریانہ،سبزی ، پھل ،آٹا ،چینی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے پرائس مجسٹر یٹس فیلڈ میں مصروف عمل ہیں اور گرانفروشوں کو جرمانے کے لئے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں ۔قائمقام ڈپٹی صبا اصغر علی نے کہا کہ حکومتی رٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام اختیارات کو بروئے کار لا کر اقدامات کر رہی ہے جس کا بنیادی مقصد عام صارفین کو ریلیف دینا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes