بی آر ٹی پشاور منصوبے میں چوتھے روٹ کا افتتاح کردیا گیا

Published on December 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

پشاور (یواین پی) بی آر ٹی پشاور منصوبے میں چوتھے روٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے بی آر ٹی منصوبے کے چوتھے فیڈر روٹ کا افتتاح کیا، چوتھے فیڈر کا روٹ ڈگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک رکھا گیا ہے۔افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر روٹ پر 10 بسیں چلائی جائیں گی، چوتھا فیڈر روٹ ڈگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک کا ہے، شہریوں بہترین سفری سہولت میسر آئے گی۔شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے جنوبی حصے اور شہر کے وسط تک آسان رسائی ممکن ہوگی، حیات آباد فیڈر روٹس سے یومیہ 30 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوتے ہیں۔ بی آر ٹی فیڈر روٹس کو شہر کی 7 مرکزی شاہراہوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، اس منصوبے سے مسافروں کو زبردست سہولت ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes