ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ریسکیو اداروں کے ہمراہ جھمپیر کے قریب میٹنگ

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ )ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ریسکیو اداروں کے ہمراہ جھمپیر کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن پر پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا مسافر ٹرین کو پیش آنے والے حادثہ کے جائے وقوع پر فوری طور پر پہنچ کر متاثرین سے ملاقات اور خیریت دریافت کی جبکہ مسافروں کو پینے کا صاف پانی و دیگر اشیائے خورد و نوش بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر پاک فوج، پولیس، پی ڈی ایم اے، روینیو، صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں ریسکیو کا کام سر انجام دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کشنر نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور فوری ریسکیو کا کام شروع کیا گیا جبکہ تمام مسافروں کو با حفاظت دوسری ٹرین میں منتقل کروا کے اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو ایمبولینسس اور ضروری ادویات کے ساتھ ریسکیو کے لئے فوری طور پر وانہ کیا گیا تھا جوکہ ریسکیو کے کام میں مصروف عمل تھے۔ اس موقع پر مسافروں نے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری اور دیگر اداروں کا فوری مدد اور معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes