اردو فلم ’’غرور ‘‘ میں مرکزی رول کر رہی ہوں اداکارہ روز بٹ

Published on January 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

میری کوشش ررہی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں،گفتگو
لاہور(یوا ین پی )میری ہمیشہ سے کوشش ررہی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹر امر ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہاراداکارہ و ماڈل روز بٹ نے یواین پی سیاردو فلم ’’غرور‘‘ کے سیٹ پہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اس فلم میں مرکزی رول کر رہی ہوں اردو فلم ’’غرور میں میرا رول اتنا مضبوط اور بہترین ہے کہ شائقین فلم میرے اس رول کو مدتوں یاد رکھیں گے فلم کی عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے اسے جلد ریلیز کیا جائے گا فلم کے ڈائریکٹر خالد نوید ہیں 

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme