سینئر لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے صحافی کو “تھپڑ” مار دیا

Published on December 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

لاہور (یواین پی) سینیئر لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے لاہور جلسے کے دوران صحافی کو تھپڑ مار دیا، صحافی کے ہاتھ پر تھپڑ لگنے سے اس کا مائیک گر گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی کے سوال پوچھنے پر جاوید ہاشمی نے اس کے ہاتھ پر تھپڑ مارا جس پر اس صحافی کے ہاتھ سے مائیک گر گیا۔جس پر موقعے پر موجود صحافیوں نے جاوید ہاشمی سے سوال کیا کہ آپ نے اس کو تھپڑ کیوں مارا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ 2014 میں وہ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں شریک ہوئے تھے اور آج عمران خان کی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہورہے ہیں؟؟ جاوید ہاشمی کو ان کا سوال نا گوار گزرا تو انہوں نے صحافی کو پیچھے دھکیل دیا، صحافی دوبارہ گھوم کے اپنا مائیک لے کر ان کے پاس پہنچا اور پھر سے سوال کرنے لگا جس پر جاوید ہاشمی غصے میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو تھپڑ دے مارا جس سے صحافی کے ہاتھ سے مائیک نیچے گر گیا، جس پر جاوید ہاشمی کے اردگر د موجود لوگوں نےصحافی کو ان سے دور کردیا۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2013 میں ن لیگ چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم بعد میں 2014 کے دھرنوں میں عمران خان سے اختلافات کے بعد انہوں نے تحریک انصاف سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔اب انہوں نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت تو اختیار نہیں کی مگر ان کی تمام تر وفاداریاں ن لیگ کے ساتھ ہی ہیں، اور و ہ اکثر ن لیگی جلسوں اور ریلیوں میں بھی نظر آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes