فاٹا میں بے گھر افراد کےلیے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد

Published on February 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔اس حوالے سے عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر ے گا۔عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے، اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں، اس سے ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریکوری پراجیکٹ میں خیبر پختون خواہ کے چار نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes