کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی ممالک کی برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد

Published on December 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

لندن (یواین پی) عالمی وباء کورونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم سامنے آنے پر کئی ممالک کی طرف سے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ نے یکم جنوری تک برطانیہ کے سفر پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ بلجیئم کی طرف سے بھی برطانیہ کے سا تھ اپنی سرحد بند کردی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ فرانس نے بھی برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کرنے پرغورشروع کردیا اور اس سلسلے میں جلد ہی باقاعدہ اعلان بھی کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس مہلک وبا کی موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے۔انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes