پیپلز پارٹی کرپشن کیخلاف ساتھ چلے گی، عمران خان

Published on June 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

Imran
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اگست میں دھرنے اور احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف ساتھ چلے گی، مریم لا کو پاس نہیں ہونے دیں گے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، احتجاج کی سائنس سمجھ لی ہے اس بار دھرنے سے بڑا احتجاج ہوگا، (ن) لیگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کہ سکتی، جمہوریت میں اپوزیشن کا کام حکومت پر نظر رکھنا اور آواز اٹھانا ہے اگر ہم یہ کام بھی نہ کریں تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دینا چاہیے اور حکومت اپنی مرضی سے فیصلے کرے، نیب کا کوئی فائدہ نہیں اس کو بند کر دیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن میں شریف فیملی پر التوفیق بینک کا کیس ہے حسین اور حسن کہتے ہے ہمارے اثاثہ ہیں مریم نواز کہتی ہے ہمارے اثاثہ نہیں ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ جائیداد 2005ء میں خریدی ہے جبکہ یہ جائیداد 1993ء میں خریدی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ٹی او آر سے نواز شریف کا نام نکالنا چاہتی ہے اگر نواز شریف کا نام نکل جائے تو پھر تحقیقات کس کی ہوں گی، نواز شریف نے اگر بدعنوانی نہیں کی تو انہیں کیسا ڈر ہے، انہوں نے کہا کہ میرا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے پھر بھی کہتا ہوں انھی ٹی او آر پر مجھ سے احتساب شروع کیا جائے، عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں خطرہ نواز شریف کو ہے، ٹی او آر پر تمام جماعتوں کے دسختط ہیں، پیپلز پارٹی اس وقت احتساب چاہتی ہے اور ساتھ چلے گی، ساتھ نہیں چلے گی تو لگے گا کہ ان کا ساتھ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قانون کو توڑا ہے اور قانون توڑنے والا وزیر اعظم کیسے رہ سکنا ہے، عوام جانتے ہی پانامہ لیکس میں کرپشن کا پیسا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو وقت دیں گے اب ہم نے احتجاج کی سائنس سمجھ لی ہے اگر ٹی او آر پر اتفاق نہ ہوا تو اگست میں احتجاج ہوگا، دھرنے بھی ہو سکتا ہے، اور اس مرتبہ دھرنے سے بڑا احتجاج ہوگا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لیڈر عوام کو جوابدہ ہوتا ہے جس طرح دنیا کے بڑے بڑے لیڈرز جواب دہ ہے، نواز شریف بادشاہت کر رہے ہیں اور لیڈر کہے کر میں بادشاہ سلامت ہوں تو پھر جمہوریت کہاں ہے، ن لیگ نواز شریف سے جواب مانگنے کی بجائے الزام لگا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور ہمارا احتجاج مختلف تھا، طاہر القادری ماڈل ٹاؤن واقع پر اور ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ خود آمریت کی پیداوار ہے اور اج ہمیں جمہوریت کا درس دے رہی ہے، ن لیگ بتائے کہ جب انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا تو وہ کیا تھا، جب وہ لاہور سے نکلے تھے تو کونسی جمہوریت کو بچانے کے لیے نکلے تھے، مسلم لیگ ن جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کجھ نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے میں نے کبھی نواز شریف پر ذاتی حملہ نہیں کیا، ہاں یہ ضرور کہتا ہوں کہ وہ کرپٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، مجھے آج تک نہیں پتا چلا کہ پی ٹی وی پر کس نے حملہ کیا ہے، تحریک انصاف نے کبھی بھی کسی پر حملہ نہیں کیا، جبکہ ن لیگ نے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر جگہوں پر ہم پر حملے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھتی ہے اگر ہم یہ کام نہیں کریں گے تو پھر اسمبلی کو بند کر دیں اور حکومت جو مرضی فیصلے کرے، انہوں نے کہا کہ جب سے نیب آئی کرپشن ختم ہونے کی بجائے بڑھی ہے، نیب اگر طاقتور کا احتساب نہیں کر سکتی تو اس ادارے کو بھی بند ہونا چاہیے، اس طرح ایف بی آر بھی کسی بڑے پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی، ایف بی آر حلیم خان کو نوٹس جاری کرے، انہون نے کہا کہ جب تک طاقتور کا احتساب نہیں ہوگا انصاف نہیں مل سکتا، انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کیلئے قانون مریم نواز کے لیے بنایا جارہا ہے، مریم لا کو پاس نہیں ہونے دین گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme