کورونا کی دوسری لہرمیں شدت ، خیبرپختونخوا کے دینی مدارس بند کرنے کا فیصلہ

Published on December 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

پشاور (یواین پی) عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسی لہر میں شدت آنے کے باعث خیبرپختونخواکے دینی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینی مدارس پر پابندی این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے ، اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے پہلے سندھ حکومت نے بھی صوبے کے دینی مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ، بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے صوبے میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تمام دینی مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes