پریشانیوں کی ذمہ دار فیس بُک ہے، نئی تحقیق

Published on November 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 669)      No Comments

کوپن ہیگن (یوا ین پی) فیس بک کا استعمال انسان کو زندگی کی حقیقی خوشیوں سے دورfacebook کردیتا ہے، یہ بات ڈنمارک میں کی جانے والی ایک تحقیق کے بعدسامنے آئی ہے۔اس کے استعمال سے لوگ سماجی زندگی سے دور ہوتے جا رہے ہیں، ایک نئی تحقیق ان تمام چیزوں کی ذمہ داری فیس بُک پر عائد کرتی ہے۔اس حوالے سے ڈنمارک میں ایک تحقیق کی گئی اس تحقیق جس میں سے ایک گروپ نے فیس بُک کا استعمال جاری رکھا جبکہ دوسرے گروپ نے سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کا استعمال ترک کر دیا۔ایک ہفتے کے بعد وہ لوگ جو فیس بُک استعمال نہیں کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگیوں سے زیادہ مطمئن ہیں۔ان میں سے اٹھاسی فیصد لوگوں نے خود کو خوش قرار دیا۔ ان کاکہنا تھا فیس بک چھورنے سے زندگی میں مثبت نتائج سامنے ٓآئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme