سینیٹ الیکشن کےبعد جو ہونا ہے وہ پاکستان کیلیے بہترین ہو گا، فیصل واوڈا

Published on December 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد جو ہونا ہے پاکستان کےلیےبہترین ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ شوآف ہینڈسےمتعلق سپریم کورٹ کی رائے لے رہے ہیں ، انشاءاللہ پاکستان کے لیے بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ برسوں تک ملک کولوٹنےوالوں کا انجام ہمیں نظر آرہا ہے ہمیں کچھ کرنےکی ضرورت نہیں یہ خودزوال کا شکار ہو رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کولوٹنےوالوں کاعوام احتساب کررہےہیں پی ڈی ایم کےپاس بیچنےکیلئے اب کچھ ہےہی نہیں، یہ ایسی جمہوریت چاہتی ہےجہاں ان کی من مانی ہو جہاں مرضی کے فیصلے ہوں۔ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتےہیں عمران خان سلیکٹڈہے پھر کہتے ہیں ڈکٹیٹر ہے ایک طرف کہتےہیں یہودی ایجنٹ ہے پھرکہتےہیں طالبان خان ہے اسمبلی کوجعلی کہتےہیں اورپھر وہیں صدارتی الیکشن لڑتےہیں سینیٹ الیکشن کے بعد جو ہونا ہے پاکستان کےلیےبہترین ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes