پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سالانہ تقریری مقابلہ

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے” پاکستان کی منزل کہاں ہے” کے موضوع پر تیسرا سالانہ تقریری مقابلہ منعقد ہواجس میں 23 سے زائد سکولز کے 35 طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔مقابلہ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقدانعامات تقسیم کیے گئے۔مقابلہ کے مہمان خصوصی والد مرحومہ ارفع کریم کرنل امجد کریم رندھاوا اور ڈائریکٹر زاہد اقبال تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال نے کہا کہ ہم ارفع کریم رندھاوا کے ادھورے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔انہوں نے کم عمر ترین ورلڈ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی لازوال کامیابی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔مرحومہ کے والد نے ارفع کریم کی زندگی کے یادگار لمحات پر گفتگو کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy