خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ امورِ خانہ داری میں بھی مہارت ہونی چاہیئے؛ احمد شاد

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

12-12-2014وہاڑی(یو این پی) معروف ماہر تعلیم احمد شاد نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری میں بھی مہارت ہونی چاہیے تاکہ وہ عملی زندگی میں وہ غیر ضروری اخراجات کو قابو میں رکھ کر اپنا گھریلو بجٹکم کر سکیں یہ بات انہوں نے ریجنل ایگریکلچرل اکنامک ڈویلپمنٹ سنٹر(ریڈک)میں خواتین کے لیے سبزیوں اور پھلوں کو مختلف طریقوں سے محفوظ کرنے اور ان کی گھریلو اور تجارتی بنیادوں پر مصنوعات تیار کرنے کے تربیتی کورس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیاس موقع پر اح،د نواز گورایہ ، انسٹرکٹرثمینہ بھی موجود تھیں احمد شاد نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پھلوں کی پیداوارکے حوالہ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے اور ذائقہ کے اعتبار سے ہمارے وطن کے پھلوں کا کوئی ثانی نہیں ہمارے ملک میں پھل کھانے کی شرح انتہائی کم ہے جبکہ پھل کے ضیاع کی شرح بہت زیادہ ہے انہون نے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں اور خواتین کو گھریلو پیمانے پر جیم جیلی ، چٹنی اچار سمیت دیگر مصنوعات کی تیاری کی تربیت لازمی فراہم کرنا چاہیے تاکہ ہم نہ صرف پھل کے ضیاع کو روک سکیں بلکہ اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کم بجٹ میں اپنے گھر کا خرچ پور ا کرسکیں انہوں نے کہا کہ ریڈک اس اعتبار سے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اس موقع پر کورس کوارڈینیٹر ثمینہ نے بتایا کہ خواتین کو جام ، جیلی ، چٹنی اچار، مربہ جات کے علاوہ کانٹی نیٹل اور انٹر کانٹیننٹل کھانوں کی تیاری کی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ خواتین اپنے گھروں میں ہی مختلف اقسام کے کھانے کم خر چ میں تیار کر سکیں تقریب سے احمد نواز گورایہ نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء نے بھی کورسز کے بارے میں اظہار خیال کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog