جھنگ کی خبریں چوہدری ناصر گجر سے

Published on October 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

images
جھنگ فرقہ وارانہ ،مذہبی اور سیاسی اعتبار سے پنجاب کا ایک انتہائی اہم اور حساس ضلع
ضلع جھنگ فرقہ وارانہ ،مذہبی اور سیاسی اعتبار سے پنجاب کا ایک انتہائی اہم اور حساس ضلع ہے۔ تقریباََ ایک ہفتے کے بعد ماہ محرم الحرام شروع ہو رھا ہے جبکہ 3دسمبر کو ضلع جھنگ میں بلدیاتی انتخابات بھی ہو رہے ہیں لیکن اس وقت ضلع کے کل 14 میں سے 8 تھانوں میں جونیئر آفیسرزبطور ایس ایچ او تعینات ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے بلکہ محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر بھی عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران احمد پور سیال سرکل میں کل 98جلوس نکالے جائیں گے اور 243مجالس منعقد ہوں گی لیکن اس سرکل کے دونوں تھانوں احمد پور سیال اور گڑھ مہاراجہ میں بالترتیب سب انسپکٹرز مزمل کلیار اور مظہر حسین شہزاد بطور ایس ایچ اوز تعینات ہیں ۔اسی طرح شورکوٹ سرکل میں کل 79جلوس اور 466مجالس منعقد ہوں گی اس سرکل کے کل تین تھانوں میں سے دو تھانوں شورکوٹ سٹی اور شورکوٹ کینٹ میں بالترتیب سب انسپکٹرز اسرار علی اورامان اللہ قمر بطور ایس ایچ اوز تعینات ہیں ۔ صدر سرکل میں کل 140جلوس اور 533مجالس منعقد ہوں گی اس سرکل کے کل 5تھانوں میں سے 3تھانوں اٹھارہ ہزاری ،قادرپور اور کوٹ شاکر میں بالترتیب سب انسپکٹرز محمد ریاض،چوہدری حاکم علی اور آفتاب عالم بطور ایس ایچ اوز تعینات ہیں ۔ سٹی سرکل میں کل 147جلوس اور 382مجالس منعقد ہوں گی اس سرکل کے کل چار تھانوں میں سے ایک تھانے سٹی جھنگ میں سب انسپکٹر عبدالغفار بطور ایس ایچ او تعینات ہیں ۔

بلدیاتی الیکشن حکمرانون کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گاحاجی خان پٹھان
پی ایس ایف پنجاب کے صدر حاجی خان پٹھان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن حکمرانون کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔انصاف اور میرٹ کا نظام ہی عوام کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار اور ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکتا ہے ۔’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی کا اصل سر مایہ ہیں ،قانون اور آئن کی بالا دستی پر مبنی معاشرے کا قیام ہم سب کی منزل ہے ۔حاجی خان کا مزیدکہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے وطن عزیز کو دو نوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور اب احتساب کا وقت آ گیا ہے ۔

اصل تبدیلی ووٹ کی طاقت سے ہی آ ئے گی انشاء اللہ منتخب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اصغر کاشف
اصل تبدیلی ووٹ کی طاقت سے ہی آ ئے گی انشاء اللہ منتخب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔حلقہ کے عوام کے مسائل اور خد مت خلق کے جذبے کے تحت سیاست میں قدم رکھا ، عوامی طاقت سے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل کو مثالی بناؤں گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 93 کے وارڈ نمبر22 سے کونسلرکے امیدوار شیخ محمد اصغر کاشف نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں مختلف برادریوں کے نمائندہ افراد کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور منتخب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ مزیدانہوں نے کہا کہ اس سے قبل منتخب نمائندوں نے حلقہ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ،اسی فرق کو ختم کر نے کے لئے اورعلاقے کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے الیکشن میں دوستوں اور حلقہ کی عوام سے مشاورت کے بعد سیاست میں قدم رکھا انشاء اللہ منتخب ہو کر علاقہ کو مسائل کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کروں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy