آصف زرداری کی گرفتار ی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب ہمارے تحت نہیں ہے ، ہم ان کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتے ، آصف زرداری کا کیس 15دن نہیں بلکہ 3سال پرانا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب ہمارے تحت نہیں ہے ، ہم ان کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتے ، آصف زرداری کا کیس 15دن نہیں بلکہ 3سال پرانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، حکومت سمجھتی ہے کہ نیب کو کسی دباﺅکیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ، ہم سمجھتے ہیں کہ نیب کو بلا امتیاز احتساب کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کاخیال ہے کہ حکومت نیب کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے ، نیب جو بھی چاہئے شفاف انداز میں کرے ، حکومت اس میں رکاوٹ نہیں بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف کا شکرگزار ہوں کہ میری بات کو تحمل کے ساتھ سنا گیا اور ہم نے بھی قائد حزب اختلاف کو بڑے تحمل سے سنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہاہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme