پاکستان نے عالمی پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے

Published on January 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کی جانب سے 24 ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق نیوزی لینڈ ،چین، آسٹریا، سعودی عرب، قازقستان،مالدیپ، سنگاپور، آئرلینڈ، جنوبی کوریا،اور ناروے سمیت دیگر 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہےسی اے اے نے اس ضمن میں مختلف ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ کیٹگری اے میں شامل 24 ممالک سے آنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ دیا گیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے ترتیب دی جانے والی کیٹگری بی میں ایسے ممالک شامل ہیں جہاں سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کم از کم آٹھ دن قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔کیٹگری سی میں ایسے ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں سے ملک میں آنے والے مسافروں کو آمد پر بھی کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ اخبار کے مطابق سی اے اے نے تاحال کیٹگری سی میں کسی بھی ملک کو شامل نہیں کیا ہے۔ نئے ایس او پیز کے مطابق جن ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل کورونا کی منفی رپورٹ لازمی دینا ہو گی ان میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بھی شامل ہیں ۔ سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کا اطلاق 31 جنوری 2021 تک کے لیے کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes