کویت ، پاکستانی سفارت خانہ میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائیہ تقریب

Published on December 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

mbark mutawa house
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستانی سفارت خانہ میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا کثیرالاتعداد پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکی اور کویتی شہریو ں نے شرکت کی اور سانحہ پشاورکی شدید مذمت کی ۔اس موقعہ پر شہدا کے لئے ان کی درجات بلند کے لئے دعا کی گئی اور زخمیوں کی تندرستی اور جلد صحت یابی اور اہل خانہ اظہار تعزیت کیاگیا ۔غیر ملکی سفارت کاروں نے تعزیتی اور مذمتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اورکہاکہ یہ سانحہ کبھی بھولنے والا نہیں لیکن پاکستانی قوم نے جس جرات مندانہ اس کا مقابلہ کیا ہے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو مشکلات کی گھڑی میں ایک قوم بن جاتی ہے اللہ تعالی پاکستان کو دہشت گردی سے محفوظ رکھے اور مستقبل میں ایسے سانحے رونما نہ ہوں ۔کویت کے علاقہ یرموک میں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف اور انسانی حقوق انٹرنیشنل کے چیئرمین مبارک سعدون المطوع نے اپنے گھر ’’پاکستان ہاؤس‘‘ میں ایک تعزیتی اجتماع کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی اورکویتی شہریوں کی بڑی تعدا دنے شرکت کی ۔سعود ن المطوع نے شدید الفاظ میں سانحہ پشاورکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی مشکل گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بناہے اس کو تباہ کرنے کے لئے ہرکوئی تلاہواہے لیکن اللہ تعالی خاص رحمت ہے پاکستان کو کوئی آنچ نہیں آسکتی پاکستان اسلامی ممالک کا رول ماڈل ہے پاکستان سے جتنا پاکستانیوں کو پیار ہے اس سے زیادہ ہمیں پاکستان سے پیارہے ۔آج پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے تو ہر مسلمان کا دل پسیچ جاتا ہے پاکستان میں خوشی ہویاغمی ہرمسلم اس کے ساتھ ہوتا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کررہے ہیں وہ مسلمان ہی نہیں انسان بھی نہیں ہیں پشاور سانحہ نے پاکستان کو ایک نیا جنم دیاہے انشاء اللہ تعالی اب پاکستان دہشت گردی سے محفوظ رہے گا پاک افواج دنیا عظیم اور بہادر فوج ہے ۔آخرمیں سانحہ پشاورمیں شہیدہونے والے کے لئے دعا کی گئی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔کویت بھر کی مساجد میں جمعہ کے روز غائبانہ نمازجنازہ اور دعائیہ کلمات اداکئے گے۔کویتی شہری اورپاکستانی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت سفیر پاکستان محمداسلم تقریباً ہر غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور تعزیت اجلاس میں شریک ہوئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题