وزیراعظم کا ہزارہ برادری کے پاس کوئٹہ نہ جانے کی وجہ سامنے آ گئی

Published on January 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اسلام آبا د(یواین پی) معروف صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کوئٹہ نہیں جا رہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میں نے پتہ کیا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم عمران ہزارہ برادری کے پاس کوئٹہ کیوں نہیں گئے۔سب سے بڑی بات ہے کہ وہاں پر بہت زیادہ خطرہ ہے۔داعش کی جانب سے خطرہ ہے۔ہم اس کو ہلکا نہیں لے سکتے۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہ وہاں پر کچھ اس طرح کے سیکیورٹی خدشات ہیں کہ ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کو نہیں جانے دے رہیں۔ایک بات ضرور سمجھ لینی چاہئیے کہ وزیراعظم ڈکٹیٹر نہیں ہے،وہ لوگوں کے درمیان میں سے اٹھ کر آئے ہیں۔وزیراعظم کو اس چیز کا احساس ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اور میڈیا پر کس قدر تنقید کا سامنا ہے۔ہر سمجھدار شخص اس واقعے پر دکھی ہے۔اگر سیکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کو وہاں جانے کے لیے کلئیر کر دیں تو وہ ضرور جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں افغانستان کا براہ راست ہاتھ ہے۔مشبر لقمان نے مزید کہا کہ زلفی بخاری نے جو بات کی وہ انتہائی فضول ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ ضرور آئیں گے۔ممکن ہے عمران خان آج رات کو ہی کوئٹہ پہنچ جائیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کیساتھ بات چیت جاری ہے، امکان ہے کہ متاثرین اپنے پیاروں کی تدفین کیلئے کل صبح تک راضی ہو جائیں گے۔ اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتاہوں اور آپ کےمطالبات کا بھی احساس ہے ، پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme