آصف علی ز رداری کا ملک میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات پر اظہار تشویش

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

11
کراچی(یوا ین پی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے دہشتگرد پیدا کرنے والی نرسریوں کو تباہ کرنا پڑے گا۔ سابق صدر نے مظفرآباد میں علامہ تصورحسین نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملے مہمد ایجنسی اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات کی سخت الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کو دہشتگردی سے متاثر ہونے والے انسانوں کے درد کا بخوبی احساس ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔یوا ین پی کے مطابق سابق صدر نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے علامہ تصورحسین نقوی الجوادی سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题