میاں خاںنامی بین ا لاضلاعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Published on January 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) میاں خاںنامی بین ا لاضلاعی مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 40لاکھ روپے مالیتی سے زائد مویشیوں کو مالکان کے حوالے کردیا،پولیس ملازمان پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ڈکیت شعیب عر ف شیبی گرفتار،ڈی ایس پی رینالہ سرکل کا پریس کانفرنس میں انکشاف ۔ترجمان پولیس کے مطابق تحصیل رینالہ سرکل کے ایس ڈی پی او چودھری ضیاءالحق نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزادکی ہدایات کی روشنی میں سرغنہ سمیت آٹھ رکنی چوروں کے گینگ کوگرفتارکرلیا گیا ہے جن سے40لاکھ سے زائد مسروقہ مویشی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی مالکان کے سپرد کئے جا رہے ہیں ملزمان مویشی لوڈ کرکے دوسرے شہروں میں لا جاکر فروخت کرنے کے لئے استعما ل ہونا والا ڈالہ بھی برآمد کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چودھری ضیاءالحق نے کہا ہے کہ سالانہ جائرہ رپورٹ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے مویشی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا جس کے لئے انسپکٹر ایس ایچ او جاویدخان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری مجھے (چودھری ضیاءالحق) کو سونپی گئی خصوصی ٹیم نے میاں خاں جو کہ گینگ کے سرغنہ ہیں سمیت 5 ملزمان کاظم،رمضان، محمد طفیل،یسین کو بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کرلیاجبکہ یوسف، محمد رفیق عرف فیکا،اکرام اور مرزامفرور ہیں جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ،ایک بیل گاڑی، موٹر سائیکل اور ڈالہ نمبری 5772ایم ایچ برآمد کیا گیا ہے ملزمان اس ڈالہ کے ذریعے چوری شدہ مویشی دوسرے شہروں میں لے جاکر فروخت کر دیتے تھے تا کہ وہ پولیس اور مویشی کے اصل مالکان سے اوجھل رہیں چودھری ضیاءالحق نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر رینالہ، تھانہ سٹی رینالہ اور شاہبھور میں مجموعی طور پر 11مقدمات درج ہیں علاوہ ازیں شعیب عرف شیبی سکنہ چک 20ٹو ایل کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے آٹھ لاکھ روپے کی رقم ڈکیتی برآمد کی گئی ہے ایس ڈی پی او چودھری ضیاءالحق نے بتایا کہ مذکورہ خصوصی ٹیم میں انسپکٹر جاوید خان ایس ایچ او، اے ایس آئی الطاف حسین، دیگر ملازمین میں ذوالفقار علی، دلاور حمید، خالد محمود، زوہیب اسلم، وقار افتخار، عرفان شاہ اور نور سلطان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题