نوشہرو فیروز،25 سالہ نوجوان کی لاش کھیتوں سے برآمد

Published on January 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)25 سالہ نوجوان کی لاش کھیتوں سے برآمد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی نوجوان گزشتہ رات چاچا کے گھر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب کنڈیارو کے گاو¿ں کبیر گھانگھرو کے رہائشی نوجوان ایاز علی ولد گل گھانگھرو کی لاش واٹر کورس کے قریب سے ملی ہے جس کی اطلاع کنڈیارو پولیس کو دی گئی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا مقتول نوجوان کے ورثہ کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدروی کرتا تھا جو گزشتہ شام چاچا کے گھر جانے کے لیے روانہ ہوا تھا رات دیر تک واپس نا آنے پر نوجوان کی تلاش کی گئی تو اس کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے ورثہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی نوجوان کی لاش گاو¿ں کبیر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا آخری اطلاعات تک واقع کا کیس درج نہیں ہوا تھا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy