حارث رؤف نے بی بی ایل میں 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرڈالی

Published on January 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

میلبورن (یواین پی ) فاسٹ باؤلر حارث رؤف گزشتہ کچھ سالوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کوچز کے سامنے متاثر کن پرفارمنس کے بعد انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے منتخب کیا۔ لاہورقلندرز کے کوچ حارث روف کے پاس موجود رفتار سے متاثر ہوئے تھے لیکن ان کی بائولنگ میں اب بھی مزید چیزوں کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی ۔2019ء میں پی ایس ایل میں قدم رکھنے کے بعد حارث رؤف کو گذشتہ سال میلبورن سٹارز نے بگ بیش لیگ کے لیے منتخب کیا تھا۔ حارث رؤف نے ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک اور ایک میچ میں 5 وکٹیں لینا بھی شامل ہیں۔ حارث رؤف نے میلبورن سٹارز کو اتنا متاثر کیا کہ انہیں بی بی ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں بھی میلبورن سٹارز نے منتخب کیا ۔حارث روف پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد بی بی ایل میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اپنے سپیل کا دھواں دھار آغاز کیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کیخلاف 150.2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرڈالی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy