پانچ افراد کے قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم سلیم عرف سلیمی گرفتار

Published on May 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ پولیس نے پانچ افراد کے قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سلیم عرف سلیمی کو گرفتار کرلیا ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی اوکاڑہ کینٹ پولیس نے دہشت کی علامت خطرناک اشتہاری مجرم سلیم اختر سلیمی کو گرفتار کرلیا ملزم سے جدید اسلحہ برآمد، ملزم نے مختلف واقعات میں پانچ افراد کو قتل کیا اس کے علاوہ ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اس امر کا انکشاف کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل جاوید اختر جتوئی نے بتایا کہ ملزم نے 2013 میں فرمان علی کا قتل کیا 2016 میں منان کو قتل کیا 2017 میں لطیف موچھل کا قتل کیا اور تینوں قتل تھانہ کینٹ کی حدود میں کیے گئے اسی ملزم نے چوتھا قتل 2019 میں تھانہ اے ڈویڑن کی حدود میں محمد اصغر کا کیا ڈی ایس پی نے بتایا ملزم نے پانچواں قتل 2019 میں تھانہ صدر کی حدود میں غلام دستگیر کا کیا انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات بھی درج ہیں ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او فیصل شہزاد آر پی او ساہیوال محمد ارسلان نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ جاوید خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes