ہائے او میری سائیکل ،،سائیکل چوروں نے محنت کش “منھے میاں “کو بھی ہاتھ دکھا دیا

Published on March 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      No Comments

Allah ditta
ہارون آباد(یواین پی)ہائے او میری سائیکل ،،سائیکل چوروں نے محنت کش \”منھے میاں \”کو بھی ہاتھ دکھا دیا ۔چھوٹے قد کے محنت کش مسلم لیگ (ضیاء) کے ورکر کی سائیکل چوری کر کے اس کو سواری سے محروم کر دیا ،مجھے سائیکل میرے لیڈر سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق نے 2008میں خرید کر دی تھی مجھے میری سائیکل واپس دلوائی جائے ،محنت کش کی اپیل ۔پیکو اوور لاک کے ذریعے روزی کمانے والے 28سالہ 3فٹ کے قد کے حامل اللہ دتہ عرف کوڈ و کا کہنا ہے کہ محنت کے ذریعے گزر بسر کرتا ہوں میرے لیڈر محمد اعجاز الحق نے جب سال 2008میں سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑا تھا تو اس وقت انہوں نے مجھے یہ سائیکل خرید کر دی تھی میں گزشتہ روز اپنے دوست سے ملنے بھٹہ محمد پورہ گیا تھا وہاں سائیکل چور نے میری سائیکل چوری کر کے مجھے گھر آنے جانے کی اس غریب سواری سے بھی محروم کر دیا چوروں کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ اللہ تعالی نے انہیں مکمل قد کاٹھ عطا کیا ہے اور وہ چوری جیسا ذلت آمیز کام کرتے ہیں جبکہ میں تین فٹ کا ہونے کے باوجود محنت کر کے حلال روزی کماتا ہوں سائیکل چوری کرنے والوں اور انکی سرپرستی کرنے والوں کو اپنے اس شرمناک فعل پر شرمندگی ہونی چاہیے کیونکہ بحیثیت مکمل انسان وہ کمتر حرکتیں کر کے غریب لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے خریدی گئی سائیکلوں سے محروم کر کے نہایت گھٹیا حرکت کر رہے ہیں ان کا یہ عمل محنت کی عظمت کے بر عکس ہے مجھے میری سائیکل واپس دلوائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes