حکومت نے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا،رانا احمد سعید

Published on January 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا احمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے بجلی، گیس، پیٹرول اور روزمرہ اشیاء خورنوش گوشت، مرغی، آٹا ،گھی، دالیں سبزیات کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہیں پارلیمنٹ میں اسمبلیوں میں مافیا بیٹھے ہوئے ہیں۔ غریبوں کیلئے پارلیمنٹ اور سینٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی تمام لوگ اپنے اپنے تحفظ اور مفاد کی خاطر قانون سازی کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے دور میں ہر شہری سکھ سے زندگی بسر کرتا تھا ۔اور انڈسٹری عروج پر ہونے کی وجہ سے ہر آدمی کیلئے نوکریاں عام تھی غریب طبقہ ہمیشہ خوش رہتا تھا مگر جب سے عمران خان کی حکومت آئی تب سے لوگ بھوک کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں ۔لیکن حکومت کو ٹس سے مس فرق نہیں پڑھتا ۔کوئی مرے یا جئے حکومت صرف اپوزیشن پر بختان بازیا لگانے پر زور دیا ہوا ہے ۔تین سال عمران خان کی حکومت گزر گئی ہے لیکن ملک کی معشیت کا پہیہ چلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اگر مزید حکومت تحریک انصاف کی ایسی طرح کرتی رہی تو آنے والے دنوں میں ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog