مسلم ہینڈز کی جانب سے کوئٹہ شہر میں تعلیمی ادارے کا قیام خوش آئند ہے،سپیکر بلوچستان اسمبلی

Published on January 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)سپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ مسلم ہینڈز کی جانب سے کوئٹہ شہر میں تعلیمی ادارے کا قیام خوش آئند ہے جسکی کامیابی کیلئے میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں کمشنر کوئٹہ اس سلسلے میں مسلم ہینڈز کے سربراہ کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق جلد زمین الاٹ کی جائیگی‘یہ بات انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن (انٹرنیشنل) کے چےئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں ملنے والی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چےئرمین نے کوئٹہ شہر میں مسلم ہینڈز کی جانب سے تعلیمی ادارے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مسلم ہینڈز کے سربراہ سید لخت حسنین ایک سال قبل میرے دعوت پر بلوچستان کے دورے پر آئے تھے اور کوئٹہ میں قیام کے دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری‘سابق صوبائی وزراء ‘اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اس دوران انہوں نے کوئٹہ شہر میں غریب و یتیم بچوں کے لئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے دوران سرکاری زمین الاٹ کرنے کی خواہش کی جس پرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری زمین کی منظوری کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی اس موقع پر سپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ شہر میں تعلیمی ادارے کی قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح ادارے سے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں غریب اور یتیم بچے استفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ادارے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگی انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں کمشنر کوئٹہ سے رابطہ کرکے زمین جلد ان کے حوالے کی جائیگی انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صوبائی وزراء میر عبدالماجد ابڑو‘طاہر محمود خان اور رکن صوبائی اسمبلی میر مجیب الرحمن محمد حسنی کے ہمراہ لندن کا دورہ کرینگے اور دورے کے دوران مسلم ہینڈز کے سربراہ سید لخت حسنین ملاقات کرینگے اور تعلیمی ادارے سے متعلق ان سے مکمل معلومات بھی فراہم کرونگی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme