نواز شریف’’ را‘‘ کے نشانے پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

Published on October 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

33
اسلام آباد(یو این پی) نواز شریف’’ را‘‘ کے نشانے پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت، وزیراعظم کو بھارتی ایجنسی نشانہ بنا سکتی ہے: وزارت داخلہ کا مراسلہتفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف را کے نشانے پر ہیں ،سکیورٹٰی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو بھارتی ایجنسی را کسی بھی وقت نشانہ بناسکتی ہے ۔دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ را کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو نشانہ بنانے کی رپورٹس قابل مذمت ہیں ،بھارتی مداخلت کے کچھ شواہد اقوام متحدہ کو دے دیے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، جو تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے خلاف کوئی غلط عزائم نہیں رکھتا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نشانہ بنانے کی رپورٹس قابل مذمت ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں بھی بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی رپورٹس آتی رہی ہیں اب بھی ایسی اطلاعات آرہی ہیں، پاکستان نے بھارتی مداخلت کے کچھ شواہد اقوام متحد کو بھی فراہم کردیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes