غریب کے پاس آواز ہے تو وسائل نہیں اور امیر کے پاس پیسہ ہے تو آواز نہیں شاہد مارکوس

Published on July 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 567)      No Comments

کراچی(یواین پی)آپ نے ہنرمند گلوکاروں میں گلوکاربچے کو دیکھا ہوگا، رکشے والے کو دیکھا ہوگا، قوال کو بھی دیکھا ہو گا اور اب ان میں ایک اور اچھی آواز کے مالک کا اضافے ہو گیا ہے وہ ہے ’’شاہد مارکوس،سائیلنسر ویلڈر والا‘‘ کراچی کا رہائشی ہے اور گلشن اقبال میں کرائے کی دکان میں سائیلنسر اور ویلڈنگ کا کام کرتا ہے اس کے ہنر میں گلوکاری اضافی ہے شاہد نے باقاعدہ تعلیم استاد نند لعل سے حاصل کی اور تمام کلاسیکل گانوں پر انہیں عبور حاصل ہے آج کل وہ اپنے نئے نغموں پر کام کر رہے ہیں شاعری اور میوز کمپوزیشن بھی خود کرتے ہیں ماضی میں ان کا بسنت کے حوالے ساے گانا ’’پپیچا پے گیا‘‘ مقبول ہوا اور سوشل میڈیا پر بھی اسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ان دنوں وہ پاکستانی نمبر پر بھی کام کر کرہے ہیں اور کراچی ہی نہیں ملک میں ہونیوالے شوز میں بھی شکرت کرتے ہیں، جلد ہی ان کا انٹرویو پیکج سوشل میڈیا پر آن ایئر ہوگا ان کے کہنے کے مطابق پاکستان میں موسیقی کا مستقبل نہیں غریب کے پاس آواز ہے تو وسائل نہیں اور امیر کے پاس پیسہ ہے تو آواز نہیں یہی ہمارے معاشرے کا المیہ ہے ، نئے اور محنتی گلوکاروں کو جگہ بنانے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ میں نے چند سالوں میں اندازہ لگا لیا اور میں نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے جب کے آج کے دور میں نئے گلوکار تعلیم حاصل کرنے کے چورواقع ہوئے ہیں اس سلسلے میں سوشل میڈیا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جس نے عوام میں شعور پیدا کیا کہ وہ صحیح اور غلط کو جان سکیں اور ان لوگوں کو سپورٹ کریں جو حقیقت میں اس کے لائق ہیں شاہد مارکوس کے پسندیدہ آوازوں میں مرحوم نصرت فتح علی خان صاحب کی آواز کو اپنا استاد ماننے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes